آندھرا پردیش کے ضلع اننت پور کے تاڑی پتری ٹاون میں دولاریوں میں تصادم کے بعد لگی آگ میں ایک ڈرائیور زندہ جھلس کر ہلاک ہوگیا۔
دو لاریوں میں تصادم، ڈرائیور ہلاک - دولاریوں میں تصادم کے بعد لگی آگ
اس حادثہ میں دوسری لاری میں سوار دو افراد زخمی ہوگئے۔
دو لاریوں میں تصادم، ڈرائیور ہلاک
اطلاعات کے مطابق تاڑی پتری سے یہ لاری جارہی تھی کہ اس کا تصادم دوسری لاری سے ہوگیا۔یہ تصادم اتنا خطرناک تھا کہ ایک لاری میں آگ لگ گئی اور اس کا ڈرائیور زندہ جھلس کر ہلاک ہوگیا۔ہلاک شدہ ڈرائیور کی شناخت اترپردیش کے رہنے والے نثار کے طورپر کی گئی ہے۔
اس حادثہ میں دوسری لاری میں سوار دو افراد زخمی ہوگئے۔مقامی افراد اور پولیس نے تقریبا ایک گھنٹہ کی جدوجہد کے بعد ان کو باہر نکالنے میں کامیابی حاصل کی۔بعد ازاں ان کو علاج کے لئے تاڑی پتری کے اسپتال منتقل کردیاگیا۔