آبائی مقامات پر روانہ کرنے کامطالبہ کرتے ہوئے اے پی کے راجہ مہیندراورم میں بہار،جھارکھنڈ، چھتیس گڑھ ریاستوں کے نقل مکانی کرنے والے مزدوروں نے احتجاج کیا۔
تقریبا 400مزدورجمع ہوئے، جنہوں نے حکومت کے خلاف احتجاج شروع کردیا۔
کورونا وائرس کی روک تھام کے لئے نافذ کردہ لاک ڈاون کے دوران مشرقی گوداوری ضلع کے راجہ مہیندراورم کی ننیا یونیورسٹی میں قائم کردہ بازآبادکاری مرکز میں یہ مزدور قیام کئے ہوئے ہیں۔