ہیلتھ بلیٹن کے مطابق ریاست میں متاثرین کی تعداد بڑھ کر 8,23,348ہوگئی ہے۔ اس دوران 14مزید لوگوں کی موت ہو جانے سے مرنے والوں کی تعداد 6,690 ہوگئی ہے۔
آندھرا میں کورونا کے فعال معاملات میں کمی - آندھرا میں کورونا کے مریض
آندھراپردیش میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے 2,783 نئے معاملے سامنے آنے کے بعد متاثرین کی تعداد 8.23لاکھ سے زیادہ ہوگئی جبکہ تشویش کی بات یہ ہے کہ فعال معاملات میں پھر سے اضافہ درج کیا گیا ہے۔
ریاست میں متاثرین کے مقابلہ میں اس مرض سے نجات پانے والوں کی تعداد میں کمی درج کی گئی۔ اس دوران 3,708مریضوں کے صحت یاب ہونے سے اس وائرس سے نجات پانے والوں کی تعداد بڑ ھ کر 7,92,083ہوگئی ہے۔ اس کے ساتھ ہی مریضوں کے صحت یاب ہونے کی شرح آج 96فیصد سے زیادہ 96.20فیصد پر پہنچ گئی۔
نئے معاملات کے مقابلہ میں صحت یاب ہونے والوں کی تعداد میں اضافہ ہونے کی وجہ سے فعال معاملات میں بھی کمی آ ئی ہے۔ آج فعال معاملات 939کم ہوکر 24,575پر پہنچ گئے جو جمعہ کو 25,514تھے۔ تمام مریضوں کا مختلف اسپتالوں اور کووڈ مراکز میں علاج کیا جارہا ہے۔
خیال رہے کہ کورونا وائرس کے معاملہ میں پورے ملک مہاراشٹر کے بعد آندھراپردیش دوسرے نمبر پر ہے۔ فعال معاملات کے معاملے میں آندھراپردیش مغربی بنگال کے بعد اب چھٹے نمبر پر ہے۔