اردو

urdu

ETV Bharat / state

Cyclone Mandous منڈوس طوفان مہابلی پورم کے قریب ساحل کو عبور کر گیا - سمندری طوفان منڈوس آندھرا کو عبور کیا

طوفان منڈوس کَل نصف شب کے بعد پوڈیچری اور آندھراپردیش کے سری ہری کوٹہ کے درمیان مہابلی پورم کے قریب ساحل کو عبور کر گیا۔ موسمی مرکز نے کہا کہ 'جنوبی ساحلی آندھرا، رائلسیما اور شمالی ساحلی آندھرا میں کئی مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش ہورہی ہے۔ Rain in Andhra Pradesh

منڈوس طوفان مہابلی پورم کے قریب ساحل کو عبور کر گیا
منڈوس طوفان مہابلی پورم کے قریب ساحل کو عبور کر گیا

By

Published : Dec 10, 2022, 11:04 AM IST

حیدرآباد: خلیج بنگال میں بنا طوفان 'منڈوس' کَل نصف شب کے بعد پوڈیچری اور آندھراپردیش کے سری ہری کوٹہ کے درمیان مہابلی پورم کے قریب ساحل کو عبور کر گیا۔ موسمی مرکز نے کہا کہ طوفان آج صبح کمزور ہو کر شدید طوفان کی شکل اختیار کر گیا ہے جس کے نتیجہ میں جنوبی ساحلی آندھرا، رائلسیما اور شمالی ساحلی آندھرا میں کئی مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش ہورہی ہے۔ نیلور، تروپتی اور انامیا اضلاع میں ایک یا دو مقامات پر شدید بارش کا سلسلہ جاری ہے۔ ماہی گیروں کو خبردار کیا گیا ہے کہ وہ سمندر میں نہ جائیں۔

طوفان منڈوس کے اثر کی وجہ سے اے پی کے ساحل پر 65 سے 75 کلومیٹر فی گھنٹے کی رفتار سے طوفانی ہوائیں چل رہی ہیں۔ ساحلی آندھرا اور رائلسیما کے اضلاع میں کئی مقامات پر شدید بارش ہوئی۔ سب سے زیادہ بارش پوٹی سری راملو نیلور ضلع کے برہمدیوم میں 12.6 سینٹی میٹر اور تروپتی ضلع کے نائیڈوپیٹ میں 11.4 سینٹی میٹر ریکارڈ کی گئی۔ منڈوس جنوبی ساحلی آندھراپردیش، رائلسیما کو متاثر کر رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: 'Cyclone 'Mandous سمندری طوفان منڈوس آج چنئی کے ساحل سے گزرے گا

اے پی کے نیلور، باپٹلہ اور تروپتی اضلاع میں کئی مقامات پر شدید بارش ہو رہی ہے۔ حکام صورتحال کا وقتاً فوقتاً جائزہ لے رہے ہیں اور طوفان کی شدت کا اندازہ لگایاجارہاہے۔طوفان کے اثرکی وجہ سے تمل ناڈو میں کانچی پورم، چنگلپٹو، ولوپورم کے ساتھ ساتھ پڈوچیری کے بعض حصوں میں بارش ہوئی۔ کئی اضلاع میں تیز ہواؤں سے درخت اکھڑ گئے۔

یو این آئی

ABOUT THE AUTHOR

...view details