اردو

urdu

ETV Bharat / state

وائی ایس آر کانگریس کے خلاف سی پی آئی ایم کا احتجاج - وائی ایس آر حکومت کے خلاف احتجاج

سی پی آئی ایم آندھراپردیش یونٹ کے سکریٹری پی مدھو نے ریاست کی حکمران جماعت وائی ایس آر کانگریس پر پارلیمنٹ میں دو زرعی بلز کی حمایت کرتے ہوئے کسانوں کے مفادات سے مفاہمت کرنے کا الزام عائد کیا۔

CPIM protest against YSR Congress in Andhra Pradesh
وائی ایس آر کانگریس کے خلاف سی پی آئی ایم کا احتجاج

By

Published : Sep 22, 2020, 5:14 PM IST

میڈیا سے بات کرتے ہوئے انہوں نے الزام لگایا کہ وائی ایس جگن موہن ریڈی زیرقیادت وائی ایس آر کانگریس حکومت نے ان بلز کی حمایت کے ذریعہ کسانوں کے مفادات بی جے پی زیرقیادت این ڈی اے حکومت کے حوالے کردیئے۔

انہوں نے کہاکہ وزیراعلی جگن موہن ریڈی جنہوں نے آندھراپردیش کو خصوصی درجہ دینے کا مطالبہ کرتے ہوئے مرکز پر دباو ڈالنے کا عزم کیا تھا، نے پارلیمنٹ میں متنازعہ زرعی بلز کی حمایت کرتے ہوئے ریاست کے مفادات کو مرکز کے خودسپرد کردیا ہے۔ انہوں نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ زرعی بلز کی حمایت دراصل کسانوں کے مفادات کی قربانی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details