اردو

urdu

ETV Bharat / state

آندھراپردیش:کورونا کے فعال معاملات میں کمی جاری

آندھراپردیش میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا انفیکشن کے 1,732نئے معاملے سامنے آنے سے متاثرین کی تعداد 8.48 لاکھ کے قریب ہوگئی جبکہ راحت کی بات یہ ہے کہ فعال معاملات میں پھر سے کمی درج کی گئی ہے۔

آندھراپردیش:کورونا کے فعال معاملات میں کمی جاری
آندھراپردیش:کورونا کے فعال معاملات میں کمی جاری

By

Published : Nov 12, 2020, 1:36 AM IST

بدھ کے روز جاری ہیلتھ بلیٹین کے مطابق ریاست میں متاثرین کی مجموعی تعداد بڑھ کر8,47,977 ہوگئی ہے۔ اس دوران مزید 14 اموات کے بعد مرنے والوں کی تعداد 6,828ہوگئی ہے۔

ریاست میں متاثرین کی بنسبت صحت یاب ہونے والوں کی تعداد میں اضافہ درج کیا گیا۔ اس دوران 1,761مریض صحت یاب ہوئے جس کے ساتھ ہی شفایاب ہونے والوں کی تعداد بڑھ کر 8,20,234 ہوگئی ہے۔ یہاں شفایابی کی شرح 96.72 فیصدپہنچ گئی ہے۔

صحتیاب ہونے والوں کی تعداد زیادہ ہونے سے فعال معاملات میں بھی کمی آئی ہے۔ بدھ کو سرگرم معاملے مزید 43 کم ہوکر 20,915 رہ گئے۔ سبھی مریض مختلف اسپتالوں اور کووڈ مراکز میں زیرعلاج ہیں۔

قابل ذکر ہے کہ کورونا انفیکشن کے معاملے میں پورے ملک میں مہاراشٹر اور کرناٹک کے بعد آندھراپردیش تیسرے مقام پر ہے۔ فعال معاملات کے لحاظ سے یہ اترپردیش کے بعدساتویں مقام پر ہے۔

یہ بھی پڑھیں:'کورونا وبا کے تشویشناک حد تک پھیلنے کا خدشہ'

ABOUT THE AUTHOR

...view details