اردو

urdu

ETV Bharat / state

وجیانگرم ضلع میں ایئرپورٹ کی تعمیر - آندھرا پردیش میں نیا ایر پورٹ

حکومت اے پی نے وجیانگرم ضلع میں ایئرپورٹ کی تعمیرکے لیے جی ایم آر ایئرپورٹس لمیٹیڈ کے ساتھ معاہدہ کیا ہے۔

وزیراعلی وائی ایس جگن موہن ریڈی
وزیراعلی وائی ایس جگن موہن ریڈی

By

Published : Jun 13, 2020, 4:52 PM IST

ریاست آندھرا پردیش نے وجیانگرم ضلع میں ایرپورٹ کی تعمیر کی سمت پہلا قدم اٹھاتے ہوئے جی ایم آر ایرپورٹس لمیٹیڈ کے ساتھ معاہدہ کیا ہے۔

ایرپورٹ شہر سے تقریبا38کیلومیٹر کی دوری پر بھوگاپورم میں گرین فیلڈ انٹرنیشنل ایرپورٹ کی تعمیر عمل میں لائی جائے گی۔

اس معاہدہ پر دستخط اسپیشل چیف سکریٹری انڈسٹریز و انفراسٹرکچر کاریکل والاون اور صدرنشین جی ایم آر ایرپورٹس لمیٹیڈ جی بی ایس راجو نے کئے۔

گذشتہ4مارچ کو ریاستی کابینہ نے جی ایم آر گروپ کے انتخاب کو منظوری دی تھی تاکہ بھوگاپورم ایرپورٹ کی تعمیر عمل میں لائی جاسکے۔

راجو نے کہاکہ جی ایم آر گروپ عصری انٹرنیشنل ایرپورٹ کی تعمیر عمل میں لائے گا جو 2023تک تیار ہوجائے گا۔

اسی دوران وزیراعلی وائی ایس جگن موہن ریڈی نے کہاکہ اس ایرپورٹ سے شمالی اے پی کی ترقی میں اضافہ ہوگا۔

انہوں نے کہاکہ بھوگاپورم تا ویزاگ ایکسپریس وے کی تعمیر کا منصوبہ ہے تاکہ لوگ تیزی کے ساتھ شہر پہنچ سکیں۔

انہوں نے کہاکہ ویزاگ میں میٹرو ریل نٹ ورک کی تعمیر کا کام بھی کیاجائے گا۔اس کی توسیع بھوگاپورم ایرپورٹ تک کی جائے گی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details