اردو

urdu

ETV Bharat / state

AP Train Accident آندھرا پردیش ٹرین حادثے پر کھرگے اور راہل گاندھی کا اظہارِ افسوس، ریل تحفظ پر مودی حکومت پر تنقید

آندھرا پردیش کے وجیانگرم میں ٹرین حادثے پر کانگریس کے صدر ملکارجن کھرگے اور راہل گاندھی نے افسوس کا اظہار کیا۔ ملکارجن کھرگے ریل تحفظ کو لیکر مودی حکومت پر سخت نکتہ چینی بھی کی ہے۔

AP Train Accident
AP Train Accident

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Oct 30, 2023, 12:29 PM IST

دہلی: کانگریس کے صدر ملکارجن کھرگے نےآندھرا پردیش ٹرین حادثہ پر گہرے دکھ کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے سوشیل میڈیا کے اہم پلیٹ فارم ایکس پر اپنے پوسٹ میں کہا کہ انہیں اس حادثہ کے بارے میں سن کر کافی صدمہ ہوا ہے۔ انہوں نے حادثے میں ہلاک ہونے والوں کے غمزدہ ارکان خاندان سے تعزیت کا اظہار کیا اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کیلئے نیک تمناوں کا اظہار کیا۔ انہوں نے کانگریس کے کارکنوں سے خواہش کی کہ وہ ہر ممکنہ مدد فراہم کرے۔ انہوں نے حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ایسا محسوس ہوتا ہے کہ بالاسور ٹرین حادثہ کے بعد مرکزی حکومت کے ٹرینوں کے تحفظ کے سلسلہ میں تمام دعوے کھوکھلے ثابت ہوئے ہیں۔ ٹرینوں کو جھنڈی دکھانے کا جوش وخروش ٹرینوں کے تحفظ اور روزانہ سفر کرنے والے کروڑوں مسافرین کی بہتری کے لئے دکھایا جانا چاہیے۔

کانگریس لیڈر راہل گاندھی نے بھی آندھرا پردیش میں پیش آئے ٹرین حادثہ پر گہرے دکھ کا اظہار کیا۔ انہوں نے اس حادثہ میں مرنے والے افراد کے ارکان خاندان سے تعزیت ظاہر کی۔ سوشیل میڈیا کے اہم پلیٹ فارم ایکس پر سرگرم راہل گاندھی نے ایک ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ ”آندھراپردیش کے وجئے نگرم میں ٹرین حادثہ میں بیشتر اموات اورزخمیوں کی خبر پر دکھ ہوا۔ میں غمزدہ خاندانوں سے تعزیت کا اظہار کرتا ہوں اور زخمیوں کی عاجلانہ صحت یابی کیلئے امید کرتا ہوں“۔

مزید پڑھیں: بالاسور ٹرین حادثہ کے 51 گھنٹے بعد ریل خدمات بحال

واضح رہے کہ آندھرا پردیش کے وجیانگرم میں دو ٹرینوں میں زبردست تصادم کے باعث اب تک 14 افراد ہلاک اور سو سے زائد افراد زخمی ہوئے ہیں۔ ریاستی اور مرکزی حکومت کی جانب سے حادثے میں ہلاک ہونے والے افراد کے اہل خانہ کو فی کس دس لاکھ روپے اور زخمی افراد کو دو لاکھ روپے دینے کا اعلان کیا گیا ہے۔ وزیراعلی وائی ایس جگن نے ضلع انتظامیہ اور ریلوے حکام کو ہر ممکن مدد کرنے اور راحت کاری اقدامات کرنے کی ہدایت دی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details