اردو

urdu

ETV Bharat / state

'ریت کی کمی عارضی مرحلہ ہے' - ریت کی کمی سے متعلق ریاست کی موجودہ صورتِ حال کو بہتر بنانے کے لیے کارآمد اقدامات پر زور دیا

آندھرا پردیش کے وزیراعلیٰ وائی ایس جگن موہن ریڈی نے واضح کیا ہے کہ ریاست میں ریت کی کمی ایک عارضی مرحلہ ہے۔

'ریت کی کمی عارضی مرحلہ ہے'

By

Published : Nov 5, 2019, 10:01 AM IST

انھوں نے کہا کہ دریاؤں میں سیلاب کے تھمنے کے بعد یہ کمی دُور ہوجائے گی۔ عمارات و شوارع کے عہدیداروں کے ساتھ جائزہ اجلاس کے دوران وزیراعلیٰ نے کہا کہ ریت کی کمی عارضی ہے اور سیلاب کی کمی کے بعد اس مسئلہ کو حل کرلیا جائے گا۔
اسی دوران بی جے پی آندھرا پردیش یونٹ کے صدر کنا لکشمی نارائنا نے الزام لگایا کہ حکومت کی نااہلی کے نتیجہ میں ریت کی کمی ہورہی ہے جس سے تعمیری شعبہ متاثر ہورہا ہے۔ بی جے پی نے ریت کی کمی سے نمٹنے میں حکومت کی ناکامی کے خلاف دھرنا چوک پر ریت ستیہ گرہ کا اہتمام کیا جس میں پارٹی کے بیشتر رہنماوں نے حصہ لیا۔
کاپو طبقہ کے رہنما ایم پدمانابھم نے حکومت کو مشورہ دیا کہ وہ پابندیوں کو ہٹاتے ہوئے تمام ذرائع سے ریت کو مفت نکالنے اور اس کی منتقلی کی اجازت دے۔ انھوں نے وزیراعلیٰ جگن موہن ریڈی کو لکھے گئے ایک مکتوب جس کی نقل میڈیا کے لیے جاری کی گئی، جس میں انھوں نے ریت کی کمی سے متعلق ریاست کی موجودہ صورتِ حال کو بہتر بنانے کے لیے کارآمد اقدامات پر زور دیا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details