اردو

urdu

ETV Bharat / state

Inauguration of Court Complex in Vijayawada وجئے واڑہ میں کورٹ کمپلیکس کا افتتاح - Ramana Inaugurated Vijayawada Civil Court Complex

چیف جسٹس این وی رمنا نے اے پی کے وجئے واڑہ میں نوتعمیر شدہ کورٹ کمپلیکس کا افتتاح انجام دیا۔ Inauguration of Court Complex in Vijayawada

وجئے واڑہ میں کورٹ کمپلیکس کا افتتاح
وجئے واڑہ میں کورٹ کمپلیکس کا افتتاح

By

Published : Aug 20, 2022, 12:50 PM IST

حیدرآباد:سپریم کورٹ کے چیف جسٹس این وی رمنا نے اے پی کے وجئے واڑہ میں نوتعمیر شدہ کورٹ کمپلیکس کا افتتاح انجام دیا۔ اس تقریب میں وزیراعلی وائی ایس جگن موہن ریڈی، اے پی ہائی کورٹ کے چیف جسٹس پرشانت کمار مشرا اور دیگر ججس نے بھی شرکت کی۔ اس نوتعمیر شدہ کامپلکس میں 6 فلورس کا کام مکمل ہوگیا ہے۔ نئے کورٹ کامپلکس میں 29 عدالتیں کام کریں گی۔ اس کامپلکس کی تعمیر پر100کروڑ روپئے صرف کئے گئے ہیں۔ CJI NV Ramana Inaugurated Vijayawada Civil Court Complex

یہ بھی پڑھیں:CJI to Launch Civil Courts Complex جسٹس رمنا وجئے واڑہ میں کورٹ کامپلکس کا افتتاح کریں گے

جسٹس این وی رمنا کا وجئے واڑہ کی عدالت سے کافی گہرا تعلق ہے کیونکہ انہوں نے یہاں سے اپنے قانون کے کیریئر کا آغاز کیا۔ بعد ازاں چیف جسٹس رمنا اور وزیراعلی جگن نے کورٹ کمپلیکس کے احاطے میں پودا لگایا۔بعد ازاں جسٹس رمنا نے آچاریہ ناگرجنا یونیورسٹی میں گریجویشن تقریب میں مہمان خصوصی کے طورپر شرکت کی اور یونیورسٹی کی طرف سے دی گئی ڈاکٹریٹ کی ڈگری حاصل کی۔ گورنر وشو بھوشن ہری چندن، ر یاستی وزیر بوتسا ستیہ نارائنا، یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر پتیٹی راج شیکھر اور دیگر اس پروگرام میں شریک تھے۔

یو این آئی

ABOUT THE AUTHOR

...view details