اردو

urdu

ETV Bharat / state

جموں و کشمیر: فوجی جوان کی شدید سردی کی وجہ سے موت - آندھرا کے فوجی جوان کی شدید سردی کی وجہ سے موت

جموں و کشمیر میں تعینات آندھراپردیش کے ایک فوجی جوان کی شدید سردی کی وجہ سے موت ہوگئی۔

Chittoor district army jawan killed due to extreme cold in Jammu Kashmir
جموں و کشمیر میں تعینات آندھرا کے فوجی جوان کی شدید سردی کی وجہ سے موت

By

Published : Jan 3, 2021, 5:38 PM IST

جموں و کشمیر میں تعینات آندھراپردیش کے ضلع چتور سے تعلق رکھنے والے فوجی جوان کی شدید سردی کی وجہ سے موت ہوگئی۔ اس کی شناخت ضلع چتور کے چندراگری منڈل کے گڈراگنداپلی سے تعلق رکھنے والے ریڈیا نائیڈو کے طورپر کی گئی ہے۔

جموں و کشمیر میں تعینات آندھرا کے فوجی جوان کی شدید سردی کی وجہ سے موت

ریڈیا نائیڈو 14 سال سے فوج میں خدمات انجام دے رہے تھے۔ ہفتہ کو ڈیوٹی انجام دینے کے دوران شدید سردی کی وجہ سے وہ اچانک گرپڑے جس کے بعد ان کے ساتھیوں نے ابتدائی طبی امداد پہنچائی اور بہتر علاج کے لیے ہیلی کاپٹر سے قریبی ہسپال منتقل کیا۔ فوجی عہدیداروں نے ریڈیا نائیڈو کے خاندان کو یہ بات بتائی۔ پسماندگان میں بیوی کے علاوہ ایک بیٹا اور ایک بیٹی شامل ہیں۔ منگل کو ریڈیا نائیڈو کی لاش کو آبائی مقام منتقل کئے جانے کا امکان ہے۔

جموں و کشمیر میں تعینات آندھرا کے فوجی جوان کی شدید سردی کی وجہ سے موت
جموں و کشمیر میں تعینات آندھرا کے فوجی جوان کی شدید سردی کی وجہ سے موت

واضح رہے کہ کچھ روز قبل ریڈیا نائیڈو کو ترقی دی گئی تھی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details