ریاست آندھرا پردیش میں ماں باپ سے بچے کو اس لیے چھین لیا کہ انھوں نے قرض ادا نہیں کیا تھا۔ یہ واقع ضلع کرشنا میں پیش آیا۔
پالو بھائی اور سونو دونوں نے اٹکر پولیس چوکی میں اپنے بچے کے اغواہ ہونے کی شکایت درج کروائی۔ پالو بھائی چھ سال پہلے راجستھان سے اندھرا پردیش کاروبار کے سلسلے میں آئے تھے ، یہاں وہ کرشنانکہ کرنٹ آفس روڈ پر ایک کرائے کے مکان میں رہ رہے تھے۔
سونو کا بیٹا انکیس کی عمر محض آٹھ مہینے ہے جسے اغواہ کر لیا گیا ہے۔ پولیس نے بتایا کہ جن سے اس نے قرضا لیا تھا انھوں نے ہی ان کے بچے کو اغواہ کیا ہے۔