اردو

urdu

ETV Bharat / state

وزیر اعلی نے ایمبولنس کو راستہ دیا - hospital in Andhra Pradesh

انسانی ہمدردی کی مثال پیش کرتے ہوئے اے پی کے وزیراعلی وائی ایس جگن موہن ریڈی نے اپنی کاروں کے قافلہ سے آگے ایمبولنس کو گذرنے کا راستہ فراہم کیا۔

وزیر اعلی نے ایمبولنس کو راستہ دیا
وزیر اعلی نے ایمبولنس کو راستہ دیا

By

Published : Sep 2, 2020, 4:52 PM IST

تفصیلات کے مطابق جگن موہن ریڈی اپنے والد و متحدہ اے پی کے سابق وزیراعلی وائی ایس راج شیکھر ریڈی کی برسی کی تقریب میں شرکت کے بعد کڑپہ ضلع کے پُلی ویندلہ سے گناورم ایرپورٹ کی سمت اپنی گاڑیوں کے قافلہ میں جارہے تھے، وہ وہاں سے اپنی قیام گاہ جارہے تھے۔

اسی دوران سڑک حادثہ میں زخمی ایک نوجوان کو ایمبولنس کے ذریعہ اسپتال منتقل کیا جا رہا تھا۔ اس ایمبولنس کو دیکھتے ہوئے جگن موہن ریڈی نے اپنے اہلکاروں کو فوری طورپر ہدایت دی کہ اس ایمبولنس گاڑی کو سڑک سے گذرنے کے لئے راستہ فراہم کیا جائے۔

یہ بھی پڑھیں: 'میں اب بھی مانتا ہوں کہ جموں و کشمیر بھارت کا اٹوٹ حصہ ہے'

ان کی ہدایت پر عمل کرتے ہوئے اہلکاروں نے اس ایمبولنس کو راستہ فراہم کردیا۔یہ نوجوان جس کی شناخت شیکھر کے طورپر کی گئی ہے، اپنی بائیک پر جا رہا تھا کہ وہ سڑک حادثہ کا شکار ہو گیا۔

اس کو علاج کے لئے وجئے واڑہ کے ای ایس آئی اسپتال بذریعہ ایمبولنس لے جایاجارہا تھا۔ایمبولنس کے لئے راستہ فراہم کرنے کے لئے جگن نے پہلی مرتبہ ہدایت نہیں دی ہے بلکہ قبل ازیں بھی گورنر کی جانب سے دی گئی افطار کی دعوت کے موقع پر بھی حیدرآباد پہنچے جگن نے ایمبولنس کو راستہ فراہم کیا تھا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details