اردو

urdu

ETV Bharat / state

چندر بابو نائیڈو کا انوکھا احتجاج، ایئرپورٹ کے فرش پر بیٹھ گئے - chandra babu protest at Tirupati airport

آندھراپردیش کے سابق وزیراعلیٰ اور اپوزیشن لیڈر این چندر بابو نائیڈو کی اے پی کے رینی گنٹہ ایئرپورٹ پر پولیس سے بحث و تکرار ہوگئی جس کے بعد وہ بطور احتجاج ایئرپورٹ کے اندر ہی زمین پر بیٹھ گئے اور پولیس کے رویہ کے خلاف احتجاج کیا۔

چندرا بابو نائیڈو کا انوکھا احتجاج، ایئرپورٹ کے فرش پر بیٹھ گئے
چندرا بابو نائیڈو کا انوکھا احتجاج، ایئرپورٹ کے فرش پر بیٹھ گئے

By

Published : Mar 1, 2021, 2:04 PM IST

بلدی انتخابات میں پرچہ نامزدگیاں داخل کرنے سے روکنے کا الزام لگاتے ہوئے چندر بابو نائیڈو، پارٹی کے رہنماؤں کی جانب سے چتور میں منعقد کئے جانے والے دھرنے میں شرکت کے لئے حیدرآباد سے اے پی کے رینی گنٹہ ایئرپورٹ پر پہنچے تھے۔

اپوزیشن لیڈر این چندر بابو نائیڈو کی پولیس سے بحث و تکرار ہوگئی جس کے بعد وہ ایئرپورٹ کے فرش پر بطور احتجاج بیٹھ گئے۔ قبل ازیں ایئرپورٹ پر آمد کے ساتھ ہی ضلع پولیس نے ان کو نوٹس دیتے ہوئے کہا کہ ریاست میں ضابطۂ اخلاق نافذ ہے۔ اسی لئے کسی بھی قسم کے احتجاج میں شرکت کی اجازت نہیں دی جاسکتی۔

چندرا بابو نائیڈو کا انوکھا احتجاج، ایئرپورٹ کے فرش پر بیٹھ گئے

پولیس کو چندر بابو کو ایئرپورٹ پر مناتے ہوئے دیکھا گیا۔ تاہم وہ اپنے موقف پر مصر رہے اور کہا کہ جمہوریت کو بچایا جائے، جمہوریت کے لیے ہی ان کا احتجاج جاری ہے۔

انہوں نے کہا کہ وہ اصل اپوزیشن جماعت کے امیدواروں کو پرچہ نامزدگی داخل کرنے سے روکنے کی کوششوں کے خلاف چتور کے کلکٹر کو میمورنڈم دینے کے لئے آئے ہیں۔

چندر بابو نائیدو نے کہا کہ وہ 14سال تک ریاست کے وزیراعلیٰ رہے ہیں اور اب اپوزیشن لیڈر ہیں۔ ان کے ساتھ اس طرح کا رویہ نامناسب ہے۔ واضح رہے کہ چندر بابو نائیدو کے چتور پہنچنے سے پہلے ہی تلگودیشم کے کئی لیڈروں کو گھروں پر نظر بند کر دیا گیا تھا جس کے نتیجہ میں چتور میں کشیدگی دیکھی گئی۔ پولیس نے تلگودیشم کے بعض لیڈروں کو حراست میں بھی لے لیا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details