حیدرآباد:تلگو دیشم پارٹی کے سربراہ چندرا بابو نے کسانوں کی حمایت میں پوری ریاست میں تحریک چلانے کا اعلان کیا ہے۔ سابق وزیراعلیٰ نے کسانوں سے وصول کی گئی ایک ایک پائی کو ایک ہفتے کے اندر ادا کرنے کا جگن حکومت سے مطالبہ کیا۔ ٹی ڈی پی کے سربراہ چندرابابو نے جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ اگر کسانوں کے مسائل جلد سے جلد حل نہیں کئے جاتے ہیں وہ بڑے پیمانے پر تحریک چلانے کے لئے پوری طرح سے تیار ہیں۔ اس موقع پر انہوں نے اناج کے مسائل کو حل کرنے کا مطالبہ کیا۔
چندرابابو نے مغربی گوداوری ضلع کے ایراگاورم سے تنکو وائی جنکشن تک پد یاترا کی۔ بعد ازاں انہوں نے مقامی اکولا سری رامولو ڈگری کالج کے احاطے میں منعقدہ جلسہ عام میں کسانوں سے خطاب کیا۔ چندرا بابو نائیڈو نے برہمی ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ تادیپلی محل میں نہ خریدے گئے اناج کو لانے کے لئے 72 گھنٹے کی ڈیڈ لائن کے باوجود وزیر اعلیٰ نے اس سلسلے میں کوئی قدم نہیں اٹھایا۔ اگر کسان بن موسم بارشوں سے بھیگے ہوئے اناج کی حفاظت کے لئے جدوجہد کرتے ہیں۔حکومت ان کی پریشانیوں پر توجہ نہیں دیتی۔