حیدرآباد: ٹی ڈی پی لیڈر چندرا بابو نائیڈو کو اسکل ڈیولپمنٹ کیس میں عبوری ضمانت مل گئی ہے۔ ہائی کورٹنے انہیں 4 ہفتوں کے لیے عبوری ضمانت دے دی۔ قبل ازیں پیر کو ہائی کورٹ نے چندرا بابو نائیڈو کی جانب سے طبی وجوہات کی بنا پر عبوری ضمانت دینے کے لیے دائر کی گئی ضمنی عرضی پر اپنا فیصلہ محفوظ کر لیا تھا۔ اس پر آج جج جسٹس تلپراگڈا ملیکارجن راؤنے آج فیصلہ سنایا۔ اسکل ڈیولپمنٹ کیس میں اے سی بی کورٹ کی جانب سے چندرا بابو کو ضمانت دینے سے انکار کے بعد انہوں نے ہائی کورٹ سے رجوع کیا۔ طبی علاج کے لیے عبوری ضمانت دینے کے لیے ایک ضمنی درخواست دائر کی گئی تھی۔ 9 ستمبر کو، سی آئی ڈی نے چندرا بابو کو نندیالہ میں گرفتار کیا۔ بعد میں جب انہیں وجے واڑہ کی اے سی بی عدالت میں پیش کیا گیا تو عدالت نے انہیں ریمانڈ پر دے دیا۔ اس کے ساتھ ہی چندرا بابو کو راجہ مہندراورم جیل منتقل کر دیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: