اردو

urdu

ETV Bharat / state

چندرابابو کو آندھرا پردیش اسمبلی میں پلے کارڈ لے جانے کی اجازت نہیں - andhra pardesh assembly meeting

آندھراپردیش کے ہذب مخالف رہنما این چندرابابونائیڈو اور ان کی تلگودیشم پارٹی کے ارکان اسمبلی کو اے پی اسمبلی کے قریب سیکوریٹی اہلکاروں نے روک دیا۔

Chandrababu is not allowed to carry play cards in the assembly
چندرابابو کو اسمبلی میں پلے کارڈ لے جانے کی اجازت نہیں

By

Published : Dec 12, 2019, 1:49 PM IST

امراوتی میں اسمبلی کے اجلاس کے چوتھے دن کی کارروائی میں شرکت کے لئے چندرابابو اپنی پارٹی کے ارکان اسمبلی کے ساتھ پہنچے تھے۔

ان کے ہاتھوں میں پلے کارڈس بھی تھے تاہم سیکوریٹی عہدیداروں نے ان کو اندر جانے کی اجازت نہیں دی اور پلے کارڈس ساتھ لے جانے پر اعتراض کیا۔

اس موقع پر تلگودیشم کے ارکان اسمبلی نے کہا کہ وہ اسمبلی میں واقع اپنے دفتر کو یہ پلے کارڈس لے جارہے ہیں تاہم سیکوریٹی اہلکاروں نے ان کی بات نہیں مانی اور ان کو پلے کارڈس کے ساتھ اندر جانے کی اجازت نہیں دی۔

سیکوریٹی اہلکاروں کی جانب سے کئے گئے اعتراض اور اندر جانے کی اجازت نہ دیئے جانے پر چندرابابو اپنی پارٹی کے ارکان اسمبلی کے اسمبلی کے سامنے بیٹھ گئے۔

اس موقع پرچندرابابو نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے حکومت کے موقف پر شدید اعتراض کیا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details