امراؤتی:آندھراپردیش کے وزیر اعلیٰ جگن موہن ریڈی نے گڈپا گڈپاکو منا پربھوتوم پروگرام پر عمل آوری کے سلسلے میں ایم ایل ایز سے ملاقات کی۔ انھوں نے کہا کہ ایک سال کے اندر انتخابات ہونے والے ہیں۔ جگن نے ایم ایل ایز سے کہا کہ وہ مہینے میں 20 دن عوام کے درمیان میں رہیں۔ جگن، جنہوں نے 'گڈپا گڈپاکو منا پربھوتوم' پروگرام کا جائزہ لیا، بعد ازیں تمام ایم ایل ایز کو سوشل میڈیا پر سرگرم رہنے کا مشورہ بھی دیا۔ جگن موہن ریڈی نے مذکورہ' پروگرام کے ایک حصہ کے طور پر آج پارٹی کے ایم ایل ایز سے تاڑے پلی میں اپنے کیمپ آفس میں ملاقات کی۔ وائی ایس آر کانگریس کے ایم ایل اے دھرمنا، بگگانہ، وداڈلا رجنی نے اس میٹنگ میں شرکت نہیں کی۔ کچھ دیگر ایم ایل ایز بھی غیر حاضر تھے۔
AP CM said to MLA مہینے میں بیس دن عوام کے ساتھ رہیں: جگن موہن ریڈی - ای ٹی وی بھارت اردو خبر
اے پی کے وزیر اعلیٰ جگن موہن ریڈی نے کہا ہے کہ ایم ایل ایز کو چاہیے کہ وہ مہینے میں بیس دن عوام کے ساتھ رہیں۔
ان کے علاوہ میٹنگ میں حلقہ بندیوں کے رابطہ کار، علاقائی رابطہ کار اور پارٹی کے اہم رہنما موجود تھے۔ بتایا گیا ہے کہ جگن اور پارٹی ایم ایل ایز نے اس میٹنگ میں حکومت کے پروگرام میں موصول ہونے والی درخواستوں کے حل، مستقبل کی سرگرمیوں پر طویل گفتگو کی۔ جگن موہن ریڈی کے حزب مخالف ریاست کے قد آور رہنما چندرا بابو نائیڈو ہیں۔ چندرا بابو نائیڈو ہر معاملے کو اٹھارہے ہیں اور جگن حکومت سے سوال کررہے ہیں۔ نائیڈو کی پوری کوشش ہے کہ آنے والے اسمبلی الیکشن میں وائی ایس آر کانگریس کو جواب دینے پر مجبور کریں اور انھیں شکست دیں۔ ان حالات میں وزیر اعلیٰ جگن عوام سے قریب ہونے کی سمت آگے بڑھ رہے ہیں۔ اور گڈپا گڈپا کو منا پربھوتوم اسی کا ایک حصہ ہے۔
یہ بھی پڑھیں: