عدالت نے حکومت سے خواہش کی ہے کہ وہ پروجیکٹ پر تلنگانہ اور اڈیشہ کی جانب سے کیے گئے اعتراضات پر اندرون دو ہفتے ردعمل ظاہر کرے۔
اس معاملہ پر عدالت عظمی میں بحث کرتے ہوئے اڈیشہ نے کہا کہ اس پروجیکٹ کی تعمیر بچاوت ٹریبونل کے قوانین اور قواعد کی خلاف ورزی کرتے ہوئے کی جارہی ہے، اس کی تعمیر سے پہلے کوئی تحقیق بھی نہیں کی گئی۔
اس کے برعکس تلنگانہ حکومت نے کہا کہ اس کو اس پروجیکٹ پر کوئی اعتراض نہیں ہے تاہم تلنگانہ کے وکیل نے بحث کرتے ہوئے کہاکہ اس بات کو یقینی بنایا جائے کہ پولاورم پروجیکٹ کے اطراف رہنے والے قبائلیوں کو اس سے کوئی مسئلہ درپیش نہ ہونے پائے۔