اردو

urdu

ETV Bharat / state

اے پی: خرچ کیلئے 50 روپے دینے سے شوہر کا انکار، بیوی کی خودکشی - آندھراپردیش کا ضلع چتور

Suicide for 50 Rupees in Chittoor: خرچ کے لیے شوہر کی جانب سے 50 روپے نہ دینے پر بیوی نے خودکشی کرلی۔ یہ واقعہ آندھراپردیش کے ضلع چتور میں پیش آیا۔

AP: Husband refused to give 50 rupees for expenses, wife committed suicide
AP: Husband refused to give 50 rupees for expenses, wife committed suicide

By UNI (United News of India)

Published : Jan 11, 2024, 2:13 PM IST

حیدرآباد:آندھراپردیش کے ضلع چتور میں ایک دل دہلا دینے والا اور تعجب خیز واقعہ پیش آیا ہے۔ کیا یہ ممکن ہے کہ، 50 روپے کی معمولی رقم کے لیے کوئی اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھے گا۔ آندھراپردیش کے ضلع چتور میں ایک شوہر نے اپنی بیوی کو 50 روپے دینے سے انکار کر دیا، بیوی نے غصہ میں آکر مبینہ طور پر خودکشی کر لی۔

خرچ کے لیے شوہر کی جانب سے 50 روپے نہ دینے پر بیوی نے خودکشی کرلی۔یہ واقعہ آندھراپردیش کے ضلع چتور میں پیش آیا۔ضلع کے پوناپلی میں رادھا نامی خاتون اپنے شوہر اننت کمار کے ساتھ رہتی تھی۔اس نے اپنے شوہر سے خرچ کے لیے 50 روپے مانگے تاہم اس کے شوہر نے یہ رقم دینے سے انکار کردیا۔ شوہر کے انکار سے خوتون مایوس ہو گئی۔ اس کے بعد خاتون نے مبینہ طور پر خودکشی کا ارادہ کر لیا۔

یہ بھی پڑھیں:خاتون جج نے سپریم کورٹ سے خودکشی کی اجازت مانگی، چیف جسٹس نے رپورٹ طلب کرلی

مایوسی کے عالم میں خاتون نے نامعلوم شئے کا استعمال کرتے ہوئے خودکشی کرلی۔ جب یہ خبر رادھا کے میکے والوں کو ملی تو رادھا کے باپ کی شکایت پرپولیس نے شوہر کے خلاف مقدمہ درج کرکے جانچ شروع کردی۔ رادھا کی لاش پوسٹ مارٹم کے بعد اس کے رشتہ داروں کے حوالے کردی گئی ہے۔ اس معاملے میں پولیس تمام زاویوں سے جانچ کر رہی ہے۔

بھارت کی بات کریں تو ہر سال لاکھوں لوگ مختلف وجوہات کی وجہ سے خودکشی کرتے ہیں۔ ان میں ذہنی صحت بھی ایک بڑی وجہ ہے۔ نیشنل کرائم ریکارڈ بیورو (این سی آر بی) کی طرف سے جاری کردہ کرائم ان انڈیا 2021 کی رپورٹ کے مطابق 18.6 فیصد لوگوں نے بیماری کی وجہ سے خودکشی کی ہے۔ ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن کے اعداد و شمار کے مطابق، بھارت میں ذہنی صحت کے مسائل کا بوجھ 2443 ڈس ایبلٹی ایڈجسٹڈ لائف ایئرز (ڈیلی) فی 10 ہزار آبادی پر ہے۔ فی ایک لاکھ آبادی میں عمر کے مطابق خودکشی کی شرح 21.1 ہے۔ ڈبلیو ایچ او کے اندازوں کے مطابق، ذہنی صحت کے مسائل 2030-2012 کے درمیان 1.03 ٹریلین امریکی ڈالر تک کے معاشی نقصان کا باعث بن سکتے ہیں۔ حکومت ہند نے اقوام متحدہ کے کنونشن (UNCRPD) کو ذہن میں رکھتے ہوئے بہت سے اقدامات کئے ہیں۔ ان میں ذہنی صحت کی پالیسی 2014 اور ذہنی صحت کے متاثرین کے لیے مینٹل ہیلتھ کیئر ایکٹ 2017 اہم ہیں

(یواین آئی)

ABOUT THE AUTHOR

...view details