ریاست میں کرونا وائرس کا ایک مثبت معاملہ سامنے آیا ہے۔ تقریبا 79 افراد کے نمونے تاحال حاصل کئے گئے ہیں ان میں سے ایک مثبت پایا گیا۔ 65 نمونے منفی پائے گئے۔ بقیہ 12کے نمونوں کے نتائج کا انتظار ہے۔
کرونا سے متاثرہ ممالک سے واپس 809 افراد میں سے 247 کو مکمل 28 دن گھروں میں الگ تھلگ رکھاگیا۔ محکمہ صحت وخاندانی بہبود نے کہا کہ 28افراد کو مختلف اسپتالوں میں رکھاگیا ہے۔