اردو

urdu

ETV Bharat / state

شادی تقریب کے دوران سڑک حادثہ، چار باراتی ہلاک - سڑک حادثہ

آندھراپردیش میں شادی کی تقریب انجام دینے کے لیے دلہن کو منڈپ لے جانے کے دوران پیش آئے سڑک حادثہ میں چار باراتی ہلاک ہوگئے۔

باراتی ہلاک
باراتی ہلاک

By

Published : Aug 25, 2021, 1:12 PM IST

یہ حادثہ پرکاشم ضلع کے کالوجوالاپاڈو قومی شاہراہ پر پیش آیا۔یہ حادثہ اُس وقت پیش آیا جب یہ افراد جس بولیروگاڑی میں دلہن کو لے جارہے تھے اس کا دروازہ اچانک کھل گیا اور یہ افراد چلتی گاڑی سے گرپڑے۔

اس حادثہ کے نتیجہ میں چار افراد ہلاک اور دیگر کئی زخمی ہوگئے۔

بولیرو گاڑی کا دروازہ صحیح طور پر بند نہیں ہوا تھا اور تیز رفتاری حادثہ کی وجہ بتائی جاتی ہے۔ حادثے میں دو افراد موقع پر ہی ہلاک ہوگئے جبکہ دیگر دو کی موت اسپتال منتقلی کے دوران ہوئی۔

مرنے والوں کی شناخت کنکم کارتک، انل بوگا، سبا راؤ اور سرینو کے طور پر کی گئی ہے۔ یہ افراد بذریعہ بولیروکار دلہن کو شادی کی تقریب کے لیے ضلع کے تریپورانتھکم منڈل کے سومپلی سے پوڈلی اککاچروو لے جا رہے تھے۔

دلہن گاڑی کے سامنے کے حصہ میں بیٹھی تھی جس کی وجہ سے وہ حادثہ سے محفوظ رہی۔

مزید پڑھیں:اے پی میں سڑک حادثہ، اتراکھنڈ کے مسافر زخمی

یہ شادی آج 11 بجے ہونے والی تھی لیکن شادی سے چند گھنٹے قبل حادثہ کی وجہ سے دونوں خاندانوں میں غم کی لہردوڑ گئی۔زخمیوں کو مارکاپورم سرکاری اسپتال منتقل کیا گیا۔ پولیس نے مقام حادثہ پہنچ کر تفصیلات حاصل کیں۔

یواین آئی

ABOUT THE AUTHOR

...view details