اردو

urdu

ETV Bharat / state

مشرقی گوداوری: بجلی کے پول سے ٹکرائی کار، دو افراد ہلاک - کار بجلی کے پول سے ٹکرائی

آندھرا پردیش میں ایک کار بجلی کے پول سے ٹکرا گئی جس کے نتیجہ میں کرنٹ لگنے سے دو افراد بشمول کار ڈرائیور ہلاک ہوگئے۔ یہ واقعہ ضلع مشرقی گوداوری کے مالی سالا گاوں کی قومی شاہراہ پرپیش آیا۔

دو افراد ہلاک
دو افراد ہلاک

By

Published : Jan 28, 2021, 4:56 PM IST

مغربی گوداوری پولیس نے کہا کہ یہ حادثہ اُس وقت پیش آیا جب ایک خاندان جمعرات کی صبح مشرقی گوداوری ضلع کے گوکاورم ٹاون سے ویزاگ کو واپس ہورہا تھا۔

پولیس نے کہا کہ اس کار کے بجلی کے پول سے ٹکراجانے کے بعد بجلی کے تار کار پر گرپڑے جس کے نتیجہ میں دو افراد وشاکھاپٹنم کے 56 سالہ ہنمنت راو اورمشرقی گوداوری ضلع کے 41 سالہ ستیش کی موت ہوگئی۔

اس حادثہ کے وقت کار میں موجود تین افراد معمولی طورپر جھلس گئے جو کار کی پچھلی نشست پر سوار تھے۔ ان کو علاج کے لئے قریب کے اسپتال منتقل کر دیا گیا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details