اردو

urdu

By

Published : Jan 13, 2020, 11:36 PM IST

ETV Bharat / state

سی اے اے احتجاج کے تناظر میں تلنگانہ۔آندھرا وزرائے اعلیٰ کا تبادلہ خیال

تلنگانہ اور آندھراپردیش وزرائے اعلیٰ نے آج متنازعہ شہریت قانون کے تناظر میں ملک بھر میں ہورہے احتجاج اور قومی سطح پر تازہ سیاسی حالات پر تبادلہ خیال کیا۔

Andhra, Telangana CMs discuss political developments
سی اے اے احتجاج کے تناظر میں تلنگانہ۔آندھرا وزرائے اعلیٰ کا تبادلہ خیال

وجئے واڑہ سے حیدرآباد پہنچنے کے بعد آندھراپردیش کے وزیراعلیٰ جگن موہن ریڈی نے تلنگانہ کے وزیراعلیٰ کی سرکاری رہائش گاہ پرگتی بھون پہنچ کر کے چندر شیکھر راؤ سے ملاقات کی جبکہ کے سی آر نے جگن موہن ریڈی کا پرتباک استقبال کیا اور دونوں قائدین نے ایک ساتھ لنچ کیا۔

سی اے اے احتجاج کے تناظر میں تلنگانہ۔آندھرا وزرائے اعلیٰ کا تبادلہ خیال

دونوں رہنماؤں کی ملاقات کے ایجنڈہ کا سرکاری طور پر کوئی اعلان نہیں کیا گیا لیکن ذرائع کے حوالہ سے بتایا گیا ہے کہ کے سی آر اور جگن نے سی اے اے، این آر سی اور این پی آر کے خلاف جاری احتجاج اور سیاسی حالات پر تبادلہ خیال کیا اور امید کی جارہی ہے کہ دونوں رہنماؤں کی جانب سے سی اے اے اور این آر سی پر واضح موقف اختیار کیا جائے گا۔

واضح رہے کہ کے سی آر کی تلنگانہ راشٹریہ سمیتی نے پارلیمنٹ میں سی اے اے کے خلاف اور جگن کی وائی ایس آر کانگریس نے حمایت میں ووٹ دیا تھا۔

بتایا جارہا ہے کہ دونوں وزرائے اعلیٰ این آر پی مسئلہ پر بات چیت کے ذریعہ مشترکہ طور پر حکمت عملی تیار کی ہے جبکہ اس کے خلاف مختلف طبقات خاص کر مسلمانوں کی جانب سے پرزور احتجاج اور تشویش کا اظہار کیا جارہا ہے۔

یہاں یہ بات بھی قابل ذکر ہے کہ یکم اپریل سے این آر پی کا عمل شروع ہونے والا ہے۔

تلنگانہ اور آندھراپردیش میں مسلم طبقہ کے سی آر اور جگن کے خلاف غصہ کا اظہار کررہا ہے۔ تلنگانہ میں سی اے اے کے خلاف احتجاج کی اجازت نہ دینے اور پولیس کے رویہ کے خلاف مسلمانوں نے ریاستی حکومت پر تنقید کی ہے وہیں آندھراپردیش کے مسلمانوں نے سی اے اے کی تائید کرنے پر وائی ایس آر کانگریس سے ناراض ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details