ریاست میں کوویڈ۔19 سے اب تک 292 اموات ہوئی ہیں، محکمہ صحت کے مطابق گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران آندھراپردیش میں 1,608 نئے کیسز مثبت پائے گئے جبکہ ریاست میں اب تک کل 25,422 افراد کورونا کی زد میں آچکے ہیں۔
آندھراپردیش میں کورونا کے 1,608 نئے کیسز - Andhra
آندھراپردیش میں کورونا تیزی سے پھیل رہا ہے، یہاں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 15 اموات کی اطلاع ملی ہے۔ اننت پور، چتور، گنٹور، کرشنا اور کرنول اضلاع میں اس وبا سے دو، دو اموات جبکہ نیلور، سریکاکولم، وجیانگرم، وشاکھاپٹنم، اور مغربی گوداوری میں ایک ایک کورونا مریض کی موت ہوئی ہے۔
آندھراپردیش میں کورونا کے 1,608 نئے کیسز
اے پی میں فی الوقت 11,936 کورونا مریض زیرعلاج ہیں۔ گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 981 افراد اس وبا سے صحتیاب ہوچکے ہیں جبکہ اب تک 13,194 کوویڈ مریض صحتیاب ہوچکے ہیں جنہیں ہسپتال سے ڈسچارج کردیا گیا۔
مرکزی وزارت صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت کے مطابق گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران سب سے زیادہ 26,506 کورونا کیسز مثبت پائے گئے اور اس وبا سے 475 اموات ہوئی ہیں۔ اسی طرح بھارت میں اب تک 7,93,802 افراد کورونا سے متاثر ہوئے ہیں۔