اردو

urdu

ETV Bharat / state

YSR Congress Leader شرمیلا کی دہلی میں سونیا گاندھی سے ملاقات - Merger of YSR Congress into Congress Party

ملک میں 2024 کے عام انتخابات اور تلنگانہ میں اسمبلی انتخابات کے پیش نظر سیاسی پارٹیوں کی سرگرمیاں عروج پر ہیں۔ تلنگانہ میں انتخابات کے پیش نظر ایک دوسرے پر الزام تراشی کا دور بھی چل رہا ہے۔ Political Activities for Assembly Elections 2023 in Telangana

شرمیلا کی دہلی میں سونیا گاندھی سے ملاقات
شرمیلا کی دہلی میں سونیا گاندھی سے ملاقات

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Aug 31, 2023, 2:00 PM IST

حیدرآباد: وائی ایس آر تلنگانہ پارٹی کی سربراہ وائی ایس شرمیلا نے دہلی میں کانگریس کی سابق صدر سونیا گاندھی اور کانگریس کے سینئر لیڈر راہل گاندھی سے ملاقات کی۔ ذرائع کے مطابق اپنے شوہر انل کمار کے ساتھ سونیا گاندھی سے ہوئی اس ملاقات میں شرمیلا نے پارٹی کے کانگریس میں انضمام اور دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا۔ سمجھا جاتا ہے کہ وائی ایس آر تلنگانہ کے کانگریس میں انضمام کی بات چیت آخری مرحلہ میں داخل ہوگئی ہے۔

وائی ایس آر رہنما شرمیلا نے قومی دارالحکومت میں کانگریس کے سینئر لیڈروں سے بھی بات چیت کی تھی۔ بتایا جاتا ہے کہ کانگریس نے شرمیلا سے واضح کیا کہ اگر وہ اپنی پارٹی کانگریس میں ضم کرتی ہیں تو انہیں نہ صرف تلنگانہ بلکہ پورے ملک میں پارٹی کی ضرورت کے مطابق کام کرنا ہوگا۔ واضح رہے کہ کرناٹک کے نائب وزیراعلی شیوکمار نے کئی مرتبہ شرمیلا سے ملاقات کرتے ہوئے وائی ایس آر تلنگانہ پارٹی کے کانگریس میں انضمام کیلئے ان کو راغب کیا تھا۔

مزید پڑھیں: شرمیلا کا کانگریس میں شامل ہونے کا امکان، کے وی پی رام چندر راؤ

سونیا گاندھی سے ملاقات کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے شرمیلا نے کہا کہ اس ملاقات کے دوران تعمیری بات چیت ہوئی ہے۔ تلنگانہ کے عوام کو فائدہ پہنچانے کی سمت وہ مسلسل کام کررہی ہیں۔ انہوں نے کہاکہ وزیر اعلی تلنگانہ کے چندر شیکھرراو کی الٹی گنتی شروع ہوچکی ہے۔ واضح رہے کہ اس سے پہلے بھی وائی ایس آر کانگریس کی کانگریس پارٹی میں انضمام کی کئی دنوں سے قیاس آرائیاں کی جارہی ہے اور اس ضمن میں وائی ایس آر کانگریس کی رہنما کانگریس کے رہنماؤں سے ملاقات کرچکی ہیں۔

یو این آئی

ABOUT THE AUTHOR

...view details