آندھرا پردیش کے نئے گورنر سے وجئے سائی ریڈی کی ملاقات - ملاقات
آندھرا پردیش کے نامزد گورنر وشوابھوشن ہری چندن سے آندھراپردیش کی حکمران جماعت وائی ایس آرکانگریس پارلیمانی پارٹی کے لیڈروجئے سائی ریڈی نے بھونیشور میں ان کی قیام گاہ پر ملاقات کی۔
آندھرا پردیش کے نئے گورنر سے وجئے سائی ریڈی کی ملاقات
حال ہی میں مرکز نے اوڈیشہ کے سینئر بی جے پی لیڈر ہری چندن کو تلگو ریاست کا گورنر مقرر کیا تھا۔
آج وجئے سائی ریڈی نے ان کی بھونیشور میں واقع قیام گاہ پر خیرسگالی ملاقات کی۔
انہوں نے ریاست کے وزیراعلی جگن موہن ریڈی اور آندھرا پردیش کے عوام کی جانب سے ان کو مبارکباد پیش کی۔انہوں نے نئے گورنر کو تہنیت بھی پیش کی۔