اردو

urdu

ETV Bharat / state

اے پی: سی اے اے کے خلاف ریلی - شہریت ترمیمی قانون کے خلاف ریلی

ریاست آندھرا پردیش کے ضلع کڑپہ میں شہریت ترمیمی قانون، این آرسی اور این پی آر کے خلاف ریلی نکالی گئی۔

By

Published : Feb 9, 2020, 3:08 PM IST

Updated : Feb 29, 2020, 6:18 PM IST

اس موقع پر نائب وزیراعلی امجد باشاہ نے واضح کردیا کہ ریاست میں سی اے اے، این آرسی اور این پی آر پر عمل نہیں کیاجائے گا۔

مقامی ماسینا سرکل سے وائی ایس آرکانگریس کے سکریٹری مسیح بابو کی قیادت میں این آرسی کے خلاف نکالی گئی ریلی گوکل سرکل پر اختتام پر پہنچی۔

جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے امجد باشاہ نے نشاندہی کی کہ 'دستور کے خلاف پالیسیوں کو وزیراعلی وائی ایس جگن موہن ریڈی پسند نہیں کرتے۔ اس خصوص میں جلد ہی قرارداد بھی منظور کی جائے گی۔'

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے سابق مئیر سریش بابو نے کہا کہ 'وائی ایس آرکانگریس پارٹی مسلمانوں کی حمایت کرتی ہے۔'

مسیح بابو نے کہا کہ 'بی جے پی، سی اے اے، این آرسی اور این پی آر پر کھیل نہ کھیلے۔

انہوں نے کہاکہ 'ان کی پارٹی مخالف عوام پالیسیوں کو مسترد کرتی ہے۔'

Last Updated : Feb 29, 2020, 6:18 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details