آندھرا پردیش کے نو منتخب گورنر وشوابھوشن ہری چندن اس ماہ کی 24 تاریخ کو حلف لیں گے۔
ریاستی ہائی کورٹ کے چیف جسٹس ان کو حلف دلائیں گے۔
آندھرا پردیش کے نو منتخب گورنر وشوابھوشن ہری چندن اس ماہ کی 24 تاریخ کو حلف لیں گے۔
ریاستی ہائی کورٹ کے چیف جسٹس ان کو حلف دلائیں گے۔
23جولائی کو وہ بھونیشور سے بذریعہ طیارہ آندھرا پردیش کے تروپتی پہنچیں گے جہاں وہ پوجا کریں گے اور وجئے واڑہ روانہ ہوں گے۔
وجئے واڑہ میں سابق وزیراعلی این چندرا بابو نائیڈو کے کیمپ آفس کو راج بھون میں تبدیل کرنے کا ریاستی حکومت نے فیصلہ کیا ہے اور اس سلسلے میں نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔
اس عمارت کی پہلی منزل پر گورنر کی قیام گاہ، نچلی منزل پر ان کے دفتر کا انتظام کیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ متحدہ آندھرا پردیش کی تقسیم کے بعد سے ای ایس ایل نرسمہن دونوں تلگو ریاستوں تلنگانہ اور اے پی کے مشترکہ گورنر کے طور پر فرائض انجام دے رہے تھے تاہم منگل کو مرکزی حکومت نے ریاست کے نئے گورنر کے طور پر اوڈیشہ کے سینیئر بی جے پی رہنما ہری چندن کو منتخب کیا۔