اردو

urdu

ETV Bharat / state

آندھراپردیش: کمسن لڑکے کو گیند لگنے سے جان بحق - یہ افسوسناک واقعہ جمعہ کی شام رونما ہوا

آندھراپردیش میں کرکٹ کی گیند سینہ پر لگنے سے کمسن لڑکا جان بحق ہوگیا۔ یہ افسوسناک واقعہ جمعہ کی شام کرنول ضلع کے ادونی میں پیش آیا۔

آندھراپردیش: کمسن لڑکے کو گیند لگنے سے جان بحق
آندھراپردیش: کمسن لڑکے کو گیند لگنے سے جان بحق

By

Published : Jan 18, 2020, 3:20 PM IST

پولیس کے مطابق ادونی ٹاون کے کاروان ہیٹ سے تعلق رکھنے والے خواجہ کا دوسرا لڑکا دس سالہ معین اپنے دوستوں کے ساتھ جامع مسجد گراونڈ میں کرکٹ کھیل رہا تھا۔

بتایا گیا ہے کہ معین گیند بازی کررہا تھا کہ بلے بازی کرنے والے ایک لڑکے نے گیند کو زور سے مارا اور گیند معین کے سینے سے ٹکرا گئی جس کے فوری بعد معین موقع پر ہی گر پڑا۔

مزید پڑھیں: سی اے اے کے خلاف حیدرآباد میں دستخطی مہم

ساتھیوں نے اسے علاج کے لئے ادونی اسپتال منتقل کیا۔ ڈاکٹروں نے طبی معائنہ کے بعد ان کی موت کی تصدیق کردی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details