اردو

urdu

ETV Bharat / state

آندھرا پردیش ہائی کورٹ نے الیکشن کمشنر کی دوبارہ بحالی کا حکم دیا - وزیراعلیٰ وائی ایس جگن موہن ریڈی

آندھراپردیش ہائی کورٹ نے ریاستی حکومت کو ہدایت دی ہے کہ وہ الیکشن کمشنر نمیاگڈا رمیش کمار کو عہدہ پر دوبارہ بحال کر دے۔

Andhra Pradesh: High Court reinstates state election commissioner
آندھراپردیش ہائیکورٹ نے الیکشن کمشنر کی دوبارہ بحالی کا حکم دیا

By

Published : May 29, 2020, 2:39 PM IST

آندھراپردیش ہائی کورٹ نے آج نیماگڈا رمیش کمار کو ریاستی الیکشن کمشنر کی حیثیت سے دوبارہ بحال کرنے کا حکم دیا ہے۔

ہائی کورٹ کا حکم وائی ایس جگن حکومت کے لیے دوسرا بڑا دھچکاہے جبکہ ایک ہفتہ قبل ہائی کورٹ نے سابق انٹلی جنس چیف اے بی وینکٹیشور راؤ کو بحال کرنے کی ہدایت دی تھی جبکہ انہیں مبینہ کرپشن کے الزامات کے تحت معطل کردیا گیا تھا۔

آندھراپردیش حکومت نے 25 مارچ کو ریاست میں ہونے والے بلدی انتخابات کو ملتوی کرنے کے بعد 10 اپریل کو ریاستی الیکشن کمشنر این رمیش کمار کو برطرف کردیا تھا۔ ریاستی حکومت نے آرٹیکل 213 کے تحت ایک آرڈیننس کے ذریعہ رمیش کمار کو عہدہ سے ہٹا دیا تھا۔

جس کے بعد رمیش کمار نے ہائیکورٹ کا دروازہ کھٹکھٹایا تھا۔ الیکشن کمشنر نے کورونا وائرس کی صورتحال کا حوالہ دیتے ہوئے آندھراپردیش میں 25 مارچ کو منعقد ہونے والے بلدی انتخابات کو غیرمعینہ مدت کےلیے ملتوی کردیا تھا۔

قبل ازیں وزیراعلیٰ وائی ایس جگن موہن ریڈی نے الیکشن کمشنر این رمیش کمار کی جانب سے بلدی انتخابات ملتوی کئے جانے پر اپنے شدید ردعمل کا اظہار کیا تھا۔ انہوں نے الیکشن کمشنر کو سابق وزیراعلیٰ این چندرابابو نائیڈو کے اشاروں پر کام کرنے کا الزام عائد کیا تھا اور انتخابات ملتوی کرنے سے قبل کسی قسم کی مشاورت نہ کرنے کا بھی بات کہی تھی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details