اردو

urdu

ETV Bharat / state

چند گھنٹے بعد دولہا شادی خانہ سے فرار - شادی کے چند گھنٹے بعد ہی دلہا شادی خانہ سے فرار

نابالغ سے شادی کے چند گھنٹے بعد ہی دولہا شادی خانہ سے فرار ہوگیا۔

چند گھنٹے بعد دلہا شادی خانہ سے فرار
چند گھنٹے بعد دلہا شادی خانہ سے فرار

By

Published : Aug 29, 2020, 3:12 PM IST

یہ واقعہ آندھرا پردیش کے ضلع اننت پور کے کدری ڈیویثرن میں پیش آیا۔تفصیلات کے مطابق اوبل ریڈی پلی کے رہنے والے شخص نے اپنی بھانجی سے شادی کی تھی۔

شادی کے وقت اس کے رشتہ داروں نے وعدہ کیا تھا کہ تین تولے کے زیور دیئے جائیں گے تاہم شادی کے موقع پر زیور دینے میں لڑکی کے رشتہ دار ناکام ہوگئے جس کے بعد دولہا شادی خانہ چھوڑ کرچلاگیا۔

بعد ازاں اس نے 100نمبر ڈائل کرتے ہوئے پولیس کو اطلاع دی کہ اس کی بھانجی سے شادی کے لئے اس کو زبردستی کی گئی۔پولیس نے دونوں فریقین کی کونسلنگ کی۔

پولیس کو پتہ چلا کہ لڑکی نابالغ ہے۔چند سال پہلے ہی لڑکی کے والدین کی موت ہوگئی تھی اور اس کے رشتہ داروں نے اس کی شادی کی ذمہ داری ادا کی تھی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details