اردو

urdu

ETV Bharat / state

آندھرا پردیش کے گورنر نے قومی پرچم لہرایا - وزیر اعلی وائی ایس جگن موہن ریڈی کے ساتھ ساتھ دیگر اہم شخصیات نے شرکت

آندھرا پردیش کے گورنر وشوابھوشن ہری چندن نے وجئے واڑہ کے اندرا گاندھی اسٹیڈیم میں یوم جمہوریہ کے موقع پر قومی پرچم لہرایا اور ترنگے کو سلامی دی۔

andhra pradesh governor biswabhusan harichandan hoists national flag
گورنر وشوابھوشن ہری چندن نے قومی پرچم لہرایا

By

Published : Jan 26, 2021, 7:01 PM IST

ریاست آندھرا پردیش کے گورنر وشوابھوشن ہری چندن نے یوم جمہوریہ کے موقع پر رسم پرچم کشائی کی اور ترنگے کو سلامی دی۔

آندھرا پردیش کے گورنر وشوابھوشن ہری چندن اور وزیر اعلی وائی ایس جگن موہن ریڈی

اس موقع پر منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے ملک کی آزادی کے لیے جان قربان کرنے والوں کو یاد کیا اور ان کو خراج پیش کیا۔

انہوں نے عوام پر زور دیا کہ وہ امن و امان اور ملک کی ترقی کے لیے عظیم رہنماؤں کی تقلید کریں۔

انہوں نے کہا کہ ریاستی حکومت زراعت، تعلیم، صحت، طب اور دیگر شعبہ جات کو ترجیح دے رہی ہے۔

آندھرا پردیش کے گورنر وشوابھوشن ہری چندن

یہ بھی پڑھیں: اسدالدین اویسی نے مدرسہ میں قومی پرچم لہرایا

انہوں نے غریبوں کے مفاد میں ریاستی حکومت کی جانب سے شروع کی گئی بیشتر فلاحی اسکیموں کی ستائش بھی کی۔ گورنر نے ساتھ ہی آنجہانی گلوکار ایس پی بالاسبرامنیم کو پدم بھوشن ایوارڈ دیے جانے کے اعلان پر مسرت کا اظہار کیا جن کی حال ہی میں کووڈ- 19 کی وجہ سے موت ہوگئی تھی۔

اس موقع پر ریاست میں ترقیاتی کاموں کو اجاگر کرتے ہوئے پیش کی گئی جھانکیوں کا بھی گورنر نے مشاہدہ کیا۔ تقریب میں وزیر اعلی وائی ایس جگن موہن ریڈی کے ساتھ ساتھ دیگر اہم شخصیات نے شرکت کی۔

یو این آئی

ABOUT THE AUTHOR

...view details