حیدرآباد: آندھرا پردیش کے ضلع سری ستیہ سائی ضلع میں پیش آئے سڑک حادثہ میں 5 افراد ہلاک ہوگئے۔ یہ حادثہ ضلع کے بٹلاپلی منڈل کے پوٹلا ماری میں کل شب اُس وقت پیش آیا جب منی لاری کے ڈرائیور نے اس کا توازن کھو دیا اور یہ لاری آٹو سے ٹکرا گئی۔ اس حادثہ میں پانچ افراد کی موت ہو گئی اور تین دیگر زخمی ہوئے۔ اطلاع ملنے پر پولیس موقع پر پہنچ گئی اور راحت اقدامات کا آغاز کر دیا گیا۔ زخمیوں کو دھرما ورم کے سرکاری اسپتال منتقل کیا گیا ہے اور ان کا علاج کیا جا رہا ہے۔ اس حادثے میں دھرما ورم کے آٹو ڈرائیور نرسمہو، مسافر حاجی پیرا، پوٹلاماری گاؤں کے ملیشو اور مدی گوبا منڈل کے نالہ گنٹاپلی کے نارائن سوامی اور تروپالو کی موقع پر ہی موت ہوگئی۔ بولیرو ڈرائیور کماری نرسمہو، رنگاسوامی نامی ایک شخص اور ایک اور بچہ شدید زخمی ہو گئے۔
AP Road Accident آندھرا پردیش سڑک حادثہ میں پانچ افراد ہلاک - اے پی میں سڑک حادثہ
اے پی کے ضلع سری ستیہ سائی میں لاری اور آٹو کے درمیان تصادم ہوا۔ اس حادثے میں پانچ افراد کی موت ہو گئی۔ وہیں تین افراد زخمی ہیں جنہیں ہسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔ Road Accident in Sri Sathya Sai district
حادثے میں زخمی ہونے والوں کو علاج کے لیے دھرما ورم سرکاری اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔ بٹلا پلی پولیس نے موقع پر پہنچ کر تحقیقات شروع کردی۔ واضح رہے کہ چار ہفتہ قبل آندھرا پردیش کے باپتلا ضلع میں پیش آئے سڑک حادثے میں تین خواتین سمیت پانچ افراد کی موت ہو گئی تھی۔ یہ حادثہ باپتلا ضلع میں واقع ہائی وے پر میدار میٹلا بائی پاس پر پیش آیا۔ بتایا جاتا ہے کہ ایک کار سڑک کے ڈیوائیڈر سے ٹکرانے کے بعد الٹ گئی۔ اس کے بعد کار ایک ٹرک سے ٹکرا گئی۔ پولیس کے مطابق ہلاک ہونے والوں میں تین خواتین بھی شامل تھیں۔ آندھرا پردیش پولیس کے مطابق کار اونگول سے گنٹور کی طرف جارہی تھی۔ اسی دوران یہ حادثہ پیش آیا۔
یو این آئی