اردو

urdu

ETV Bharat / state

سرکاری اسکولس کے طلبہ کےلیے کٹس کی فراہمی، جگن نے اسکیم کا افتتاح کیا - آندھراپردیش کے اسکولی طلبا میں کٹس کی تقسیم

سرکاری اسکولس میں زیرتعلیم طلبہ کی نصابی کتب، اسکول کے یونیفارمس اور دیگر ضروری اشیا کی فراہمی میں غیر معمولی تاخیر کے قبل ازیں کے طریقہ کار پر روک لگاتے ہوئے آندھراپردیش کے وزیراعلی وائی ایس جگن موہن ریڈی نے آج ”جگن انا ودیاکنوکا“ اسکیم کا افتتاح کیا جس کے تحت ریاست بھر کے سرکاری اسکولس کے طلبہ کے لیے کٹس کی فراہمی کویقینی بنایاگیا ہے۔

Andhra Pradesh CM to distribute Vidya Kanuka kits to students
سرکاری اسکولس کے طلبہ کےلیے کٹس کی فراہمی، جگن نے اسکیم کا افتتاح کیا

By

Published : Oct 8, 2020, 5:02 PM IST

سرکاری اسکولس میں اول جماعت تا دسویں جماعت میں زیرتعلیم طلبہ کو اس اسکیم کے تحت کٹس حاصل ہوں گے۔ ضلع کرشنا کے کنکی پاڈو منڈل کے پونادی پاڈو علاقہ کے ا یک اسکول میں وزیراعلی نے اس اسکیم کا آغاز کیا۔

اس موقع پر انہوں نے طلبہ سے ملاقات کرتے ہوئے ان سے تبادلہ خیال بھی کیا۔ اس اسکیم کے ذریعہ ریاست بھر کے 42,34,322 طلبہ کو کٹس دیئے جائیں گے۔ تمام سرکاری اسکولس،گروکل اسکولس، کے جی وی بی اسکولس کے طلبہ کو کٹس فراہم کئے جائیں گے۔

عہدیداروں نے کہا کہ اسکولس میں طلبہ کی تعداد میں اضافہ کے لیے حکومت کی جانب سے اٹھایا گیا یہ ایک اور قدم ہے۔ اس ہر کٹ میں تین جوڑے یونیفارمس، ایک جوتا، دو موزے، نصابی کتب،کاپیاں، بیلٹ، اسکول بیگ بھی شامل ہے۔ اس اسکیم پر 650 کروڑ روپئے کے تخمینی مصارف عائد ہوئے ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details