آندھراپردیش کے وزیر صحت الاکالا کرشنا کی صدارت میں ایک اجلاس منعقد ہوا جس میں 13 ریاستوں میں پھنسے تقریباً دو لاکھ مزدوروں اور طلبا کو ریل کے ذریعہ واپس لانے کا فیصلہ کیا گیا۔
انہوں نے بتایا کہ اسپیشل آفیسر کرشنا بابو کی نگرانی میں 9 خصوصی ٹرینوں کے ذریعہ دیگر ریاستوں میں پھنسے ہوئے شہریوں کو آندھراپردیش لایا جائےگا جبکہ انہیں غذا و دیگر سہولیات کی فراہمی کے لیے ریاستی حکومت کی جانب سے اقدامات کئے جارہے ہیں۔