اردو

urdu

ETV Bharat / state

مودی سے جگن موہن ریڈی کی ملاقات - شیوسینا اور شرومنی اکالی دل کے این ڈی اے سے تعلقات منقطع

ریاست آندھرا پردیش کے وزیر اعلی وائی ایس جگن موہن ریڈی نے وزیر اعظم نریندر مودی سے ملاقات کی۔

jagan mohan reddy meets prime minister narendra modi
مودی سے جگن موہن ریڈی کی ملاقات

By

Published : Oct 6, 2020, 8:16 PM IST

مرکز میں برسراقتدار قومی جمہوری اتحاد (این ڈی اے) حکومت کے آندھرا پردیش کی وائی ایس آر کانگریس پارٹی کی بڑھتی ہوئی قربت کے بارے میں سیاسی حلقوں میں جاری قیاس آرائیوں کے درمیان آندھرا پردیش کے وزیر اعلی وائی ایس جگن موہن ریڈی نے وزیر اعظم نریندر مودی سے ملاقات کی۔

وزیر اعظم کے دفتر نے اس ملاقات کی ایک تصویر جاری کرتے ہوئے لکھا ہے کہ مسٹر جگن موہن ریڈی نے وزیر اعظم سے اہم ملاقات کی ہے۔

مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ سے گزشتہ 23 ستمبر کو مسٹر ریڈی کی ملاقات کے بعد مسٹر مودی سے ان کی یہ ملاقات بہت اہم سمجھی جارہی ہے۔

سیاسی حلقوں میں یہ قیاس آرائی زوروں پر ہے کہ شیوسینا اور شرومنی اکالی دل کے این ڈی اے سے تعلقات منقطع کرنے کے بعد وائی ایس آر کانگریس این ڈی اے میں شامل ہوسکتی ہے۔

دوسری طرف حزب اختلاف کی جماعتیں بھی اس معاملے میں وائی ایس آر حکومت کو نشانہ بنا رہی ہیں اور اس پر آندھرا پردیش کو خصوصی درجہ دینے کے معاملے کو نظرانداز کرنے کا الزام عائد کر رہی ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details