آندھرا پردیش کے وزیراعلیٰ وائی ایس جگن موہن ریڈی نے یہاں بدھ کے روز وشاکھا پٹنم میں بیڈمنٹن اکیڈمی کے قیام کے لیے دو ایکڑ تحویل اراضی کے دستاویز بیڈمنٹن چمپیئن پی وی سندھو کو سونپ دیے۔
وزیراعلیٰ نے کیمپ دفتر میں پی وی سندھو کو تحویل اراضی کے سرکاری حکم نامے کی کاپی سونپتے ہوئے انہیں اولمپک کے لئے نیک خواہشات پیش کیں۔ اس دوران انہوں نے ریاست کی دو بیڈ منٹن کھلاڑیوں سندھو اور آر ساتوک سَیراج کے ساتھ ساتھ ٹوکیو اولمپک 2020 میں حصہ لینے والی ریاست کی خاتون ہاکی پلیئر رجنی کو پانچ لاکھ روپیے کی ترغیبی رقم پیش کی۔
مزید پڑھیں:آئی سی سی ٹیسٹ درجہ بندی میں کین ولیمسن ٹاپ پوزیشن پر قابض