آندھراپردیش کے وزیراعلی جگن موہن ریڈی نے سنہ 2019 میں اقتدار میں آنے کے بعد پہلی مرتبہ اپنی کابینہ میں ردوبدل کیا ہے۔ انہوں نے اپنی کابینہ میں چار خواتین کو جگہ دی ہے۔ ان کی پیشرو کابینہ کے 11 ارکان کو نئی کابینہ میں برقرار رکھا گیا ہے۔ نئی کابینہ میں محکمہ کی تقسیم شام تک ہونے کی امید ہے۔ ریاستی سکریٹریٹ کے احاطہ میں منعقدہ ایک سادہ تقریب میں گورنر وشوابھوشن ہری چندن نے نئے وزرا کو عہدہ اور رازداری کا حلف دلایا۔ Andhra Pradesh Cabinet Gets 14 New Faces
اس تقریب میں وزیر اعلی وائی ایس جگن موہن ریڈی، بیشتر عوامی نمائندوں نے بھی شرکت کی۔ سب سے پہلے حروف تہجی کے لحاظ سے ستوپلی کے ایم ایل اے امباٹی رام بابو نے حلف لیا۔ بعد ازاں امجد باشاہ (کڑپہ)، اے سریش (ایراگنڈلہ پالم)، بوتساستیہ نارائنا (چپورپلی)، بی مُتیالہ نائیڈو (مڈوگولو) نے بھی حلف لیا۔ ان کے بعد بی راجندرناتھ ریڈی (دھون)، سی وینوگوپال کرشنا (رام چندراپورم)، ڈی راجو (تُونی)، دھرمناپرساد راؤ (سریکاکلم)، جی امرناتھ ریڈی(انکاپلی)، جی جے رام (الورو)، جوگی رمیش (پیڈنا)، کے گووردھن ریڈی (سروے پلی)، کے ناگیشورراو (تنوکو)، بی ستیہ نارائنا (تاڑے پلی گوڑم)، نارائن سوامی (گنگادھر، نیلور) نے حلف لیا۔ Andhra Pradesh Cabinet Reshuffle