آندھراپردیش میں تین دارالحکومت سے متعلق کابینہ کی جانب سے منظورہ تجویز کو آج اسمبلی میں پیش کیا گیا جبکہ اس کے خلاف تلگودیشم ارکان اسمبلی نے سابق وزیراعلیٰ چندرابابو نائیڈو کی قیادت میں اسمبلی تک ریلی نکالی۔
اطلاعات کے مطابق ’چلو اسمبلی مارچ‘ کے دوران تلگودیشم اور سی پی آئی کے احتجاجی رہنماؤں کو گرفتار کیا گیا۔
واضح رہے کہ آج آندھراپردیش اسمبلی کے خصوصی سیشن کا آج سے آغاز ہوا ہے جس کا مقصد امراوتی سے انتظامی دارالحکومت کو وشاکھاپٹنم منتقل کرنے کے عمل کو پورا کرنا ہے لیکن یہاں کے کسانوں نے حکومت کے فیصلہ کے خلاف شدید احتجاج کیا ہے۔