حیدرآباد میں وٹرنری ڈاکٹر کی اجتماعی عصمت دری، اس کے قتل اور لاش کو جلادینے کا واقعہ پیش آیاتھا۔ اس معاملہ کو دہلی کے نربھئے کی طرز پر دیشا نام دیا گیاتھا۔
اے پی اسمبلی میں دیشا بل منظور - دیشا اجتماعی جنسی زیادتی
ملک بھر میں سنسنی پھیلانے والے دیشا اجتماعی جنسی زیادتی اور قتل جیسے معاملہ کے خاطیوں کوسخت سزا دینے کے لیے آندھراپردیش اسمبلی میں ایک بل منظور کیا گیا۔
![اے پی اسمبلی میں دیشا بل منظور اے پی اسمبلی میں دیشا بل منظور](https://etvbharatimages.akamaized.net/etvbharat/prod-images/768-512-5363945-349-5363945-1576243083802.jpg)
اے پی اسمبلی میں دیشا بل منظور
آج آندھراپردیش قانون ساز اسمبلی میں آندھراپردیش کریمنل لا (ترمیمی) ایکٹ 2019بل یعنی دیشا بل منظور کیا گیا۔ اس بل کے ذریعہ جنسی زیادتی، اجتماعی جنسی زیادتی کے معاملات میں خاطیوں کو موت کی سزا ہوگی اور ایسے معاملات کی سماعت عدالت میں 21دنوں میں مکمل کرلی جائے گی۔
قبل ازیں گزشتہ روز وزیراعلی جگن موہن ریڈی کی زیرصدارت منعقدہ کابینہ کے اجلاس میں اس بل کو منظوری دی گئی تھی۔ دیشا معاملہ کے ملزمین کی 6دسمبر کو انکاونٹر میں ہلاکت ہوگئی تھی۔