حیدرآباد:شوہر اور بیوی کے درمیان جھگڑا فطری ہے۔ کئی جوڑوں میں لڑائی اور جھگڑے ہوتے رہتے ہیں تاہم جھگڑے کے بعد یہ جوڑے آپس میں دوبارہ مل بھی جاتے ہیں۔ تاہم اے پی کے ضلع کرنول کے تُگلی منڈل، ایلماں گٹہ تانڈہ میں ہوئے شوہر اور بیوی کے جھگڑے کی وجہ نے تمام لوگوں کو حیرت میں ڈال دیا اور اس جھگڑے کے بعد بیوی نے شوہر کی زبان کاٹ دی۔
تفصیلات کے مطابق تاراچند نائک اور پشپاوتی ایک دوسرے سے محبت کرتے تھے اور آٹھ سال پہلے ان کی شادی ہوئی۔ دونوں میں کسی نہ کسی بات پر جھگڑا ہوتا رہتا تھا۔ اسی دوران گذشتہ روز بھی اس جوڑے میں جھگڑا ہوا۔ اس جھگڑے میں بیوی نے شوہر کی زبان کاٹ دی۔ اسے فوری طور پر علاج کے لیے سرکاری اسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ زیرعلاج ہے۔