اردو

urdu

ETV Bharat / state

جگن کی وزیراعظم مودی سے ملاقات

آندھراپردیش کے وزیراعلی وائی ایس جگن موہن ریڈی نے قومی دارالحکومت میں وزیراعظم مودی سے ملاقات کی۔

جگن کی وزیراعظم مودی سے ملاقات

By

Published : Aug 6, 2019, 11:09 PM IST

دو روزہ دورہ دہلی کے موقع پر جگن موہن ریڈی نے پارلیمنٹ میں واقع وزیراعظم کے دفتر میں ان سے ملاقات کی۔
ریاست کی تقسیم کے بعد پیدا ہونے والے مسائل، مرکز کی طرف سے ریاست کو دیئے جانے والے فنڈس اور ریاست کی مالی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
وزیراعلیٰ نے ریاست کی مدد کرنے کی وزیراعظم سے خواہش کی۔
وزیراعلی کے عہدہ کا حلف لینے سے پہلے جگن نے وزیراعظم سے ملاقات کی تھی۔
بتایا جاتا ہے کہ اے پی کو خصوصی درجہ کے مسئلہ سے بھی وزیراعظم کو جگن نے واقف کروایا۔ساتھ ہی ریاستی حکومت کو نریگا اور دیگر سرکاری اسکیمات کے ذریعہ وصول شدنی اسکیمات کے فنڈس کی اجرائی کے لیے بھی انہوں نے وزیراعظم کو توجہ دلائی اور کہا کہ ان زیرالتوا فنڈس کو منظور کیاجائے۔
ریاست کی نبض سمجھے جانے والے پولاورم پروجیکٹ کے ٹنڈرس کی منسوخی سمیت ریاست کی صورتحال سے بھی جگن نے مودی کو واقف کروایا۔
وزیراعظم سے ملاقات سے پہلے جگن نے وزیراعظم کے دفتر کے سکریٹری اور دیگر اعلی عہدیداروں سے تقریبا 40 منٹ تک مختلف امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا اور ریاست کے مسائل سے ان کو واقف کروایا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details