کسانوں کے اس احتجاج میں بڑی تعداد میں مرد و خواتین شامل ہیں۔
آج بھی کسانوں نے ریاستی حکومت کے خلاف نعرے لگائے۔
کسانوں اور خواتین نے ریاست کے لئے ایک دارالحکومت کے مسئلہ پر مضمون نویسی کے مقابلے کا اہتمام کیا اور بہتر مظاہرہ کرنے والوں میں انعامات تقسیم کئے۔
انہوں نے واضح کیا کہ ریاست میں تین دارالحکومتوں کے قدم کو واپس لینے تک ان کا احتجاج جاری رہے گا۔
انہوں نے امراوتی کو انتظامی دارالحکومت کے طورپر برقرار رکھنے پر زور دیتے ہوئےوزیراعلیٰ وائی ایس جگن موہن ریڈی پر زور دیا کہ ریاست کے لیے تین دارالحکومتوں کی ضرورت نہیں ہے اورایک ریاست ایک دارالحکومت ہی کافی ہے۔
انہوں نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ریاست کے نئے دارالحکومت کے لئے انہوں نے اپنی اراضی دی تھی۔