اردو

urdu

ETV Bharat / state

سیلفی کا جنون: آبشار میں گرکر خاتون ہلاک - آندھرا پردیش کے ضلع کرشنا کی رہنے والی کملا کے طور پر کی گئی ہے

سیلفی لینے کی کوشش کے دوران ایک خاتون اچانک آبشار میں گر پڑی۔ اس کو آبشار سے نکال کر ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں ڈاکٹرز نے اس کو مردہ قرار دیا۔

a woman fell and died while trying to take a selfie
آبشار میں گرکر خاتون ہلاک

By

Published : Sep 14, 2020, 5:06 PM IST

سیلفی لینے کی کوشش کے دوران ریاست آندھرا پردیش سے تعلق رکھنے والی خاتون امریکہ کے ایک آبشار میں گرکر ہلاک ہوگئی۔

اس 27 سالہ خاتون کی شناخت آندھرا پردیش کے ضلع کرشنا کی رہنے والی کملا کے طور پر کی گئی ہے۔ وہ امریکہ میں سافٹ ویر کمپنی میں کام کرتی تھی۔

پولیس نے کہا کہ وہ اوہائیو کے مے فیلڈہائیٹس علاقہ میں مقیم تھی۔ ہفتہ کو وہ اپنے رشتہ داروں کے مکان گئی تھی۔ واپسی کے دوران وہ بالڈ دریا کے آبشار کے قریب سیلفی لینے کے لیے رکی، تاہم اتفاقی طور پر وہ پانی میں گر گئی جس کے نتیجہ میں اس کی موت ہوگئی۔

اس کے منگیتر نے کہا کہ وہ آبشار کے قریب ٹہرے ہوئے تھے کہ اچانک وہ اس آبشار میں گر پڑی۔ کملا کو آبشار سے نکال کر ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں ڈاکٹرز نے اس کو مردہ قرار دیا۔

مقامی اطلاعات کے مطابق کملا ضلع کرشنا کے گُڈلا والیرو گاؤں کی رہنے والی تھی۔ وہ ایم ایس کی تعلیم کے لیے امریکہ گئی تھی۔

بعد ازاں اس نے وہاں ایک کمپنی میں ملازمت اختیار کی۔ نارتھ امریکن تلگو سوسائٹی کی جانب سے اس کی لاش کو بھارت واپس بھیجنے کے انتظامات کیے جارہے ہیں تاکہ اس کے آبائی گاؤں میں اس کی آخری رسومات انجام دی جاسکے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details