ان وکلا نے اس موقع پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہاکہ اگر ہائی کورٹ کو یہاں سے منتقل کیا گیا تو عوام کو کافی دشواریوں کا سامنا کرنا پڑے گا۔ یہ ریلی وجئے واڑہ کورٹ سے نکالی گئی۔
ان احتجاجی وکلا نے کہاکہ ہائی کورٹ کو کرنول منتقل کرنے کی اطلاعات سامنے آرہی ہیں جس کی وہ مذمت کرتے ہیں اور حکومت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ ہائی کورٹ کو یہاں سے منتقل نہ کیاجائے۔