آندھرا پردیش کے ویزیاناگرام ضلع کے پارشورم پورم کومارڈا منڈل میں ایک ہاتھی نے کسان پر حملہ کیا۔ اس حملے میں لکشمی نائیڈو نامی کسان ہلاک ہوگیا۔
اطلاعات کے مطابق یہ واقع اس وقت پیش آیا جب لکشمی نائیڈو صبح سویرے کھیت میں گئے تو قریب کے ایک باغ میں ہاتھی نے اچانک اس پر حملہ کردیا۔ کسان موقع پر ہی ہلاک ہوگیا۔
قابل ذکر ہے کہ اس ضلع میں گزشتہ تین برسوں سے ہاتھیوں کے حملے میں چھ افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔