اردو

urdu

ETV Bharat / state

اے پی میں کورنا وائرس کے 813 نئے معاملات - کورونا وائرس

آندھراپردیش میں کورونا وائرس کے معاملات میں تیزی سے اضافہ ہوتا جارہا ہے۔ گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 25778 افراد کے نمونے حاصل کئے گئے جن میں 813 افراد اس وبا سے متاثر پائے گئے۔

813 new cases of Korna virus in AP
اے پی میں کورنا وائرس کے 813 نئے معاملات

By

Published : Jun 28, 2020, 5:06 PM IST

آندھراپردیش میں کورونا وائرس کے 813 نئے معاملات سامنے آئے ہیں۔ محکمہ صحت و طبابت کی جانب سے جاری کردہ بلیٹن میں یہ بات بتائی گئی۔

ان نئے معاملات میں دیگر ممالک سے واپس آئے 8 اور دیگر ریاستوں کے 50 افراد شامل ہیں۔ نئے معاملات کی تعداد کے لحاظ سے سب سے سر فہرست ضلع کڑپہ ہے جہاں 111 نئے معاملات درج کئے گئے ہیں۔ دوسرے نمبر پر 103 معاملات کے ساتھ ضلع کرنول ہے۔ سب سے کم صفر معاملات گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ضلع سریکاکلم میں درج کئے گئے ہیں۔

اب تک بہ حیثیت مجموعی سب سے زیادہ معاملات کے لحاظ سے ضلع کرنول رہا ہے جہاں اب تک 1787 معاملات درج کئے گئے جبکہ سب سے کم معاملات 62 سریکاکلم ضلع میں بہ حیثیت مجموعی درج کئے گئے۔

ریاست بھر میں 5908 افراد صحتیاب ہوئے ہیں جن کو گھر جانے کی اجازت دی گئی ہے۔ ان میں سب سے زیادہ روبہ صحت ہونے والے افراد ضلع کرنول کے ہیں جہاں 959 افراد روبہ صحت ہوئے ہیں۔ سب سے کم 39 افراد سریکاکلم ضلع میں روبہ صحت ہوئے ہیں۔ اس ضلع میں متاثرین کی تعداد بھی کافی کم ہے۔

گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ضلع کرشنا میں پانچ، ضلع کرنول میں 6، ضلع مغربی گوداوری میں ایک موت ہوئی ہے۔

ریاست میں اس وبا سے اب تک مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر169 ہوگئی ہے۔ ریاست میں اس مرض سے روبہ صحت ہونے والوں کی تعداد 5908 ہوگئی ہے۔ ریاست کے بیشتر ہسپتالوں میں ہنوز 7021 افراد زیر علاج ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details