اردو

urdu

ETV Bharat / state

آندھرا پردیش: سٹہ بازی کے الزام میں چار افراد گرفتار - پاکستان سپر لیگ میچز پر سٹہ لگانے کی اطلاع

آندھرا پردیش پولیس نے پاکستان سُپر لیگ 2021 میچز پر غیر قانونی سٹہ لگانے کے الزام میں چار افراد کو گرفتار کرلیا ہے۔ پولیس نے ملزمین کو ضلع وشاکھا پٹنم سے گرفتار کیا ہے۔

چار افراد گرفتار
چار افراد گرفتار

By

Published : Jun 14, 2021, 10:09 AM IST

سرکل انسپکٹر روی کمار کے مطابق پولیس نے ملزمین کے قبضے سے دو ایل سی ڈی ٹی وی، دو لیپ ٹاپ، ایک ٹیاب، تین اسمارٹ فونز، پانچ اکاؤنٹ کی کتابیں، ایک ڈونگل، ایک روٹر اور 1،590 روپے ضبط کیے۔

خبر کے مطابق سٹی ٹاسک فورس اور پی ایم پلیم پولیس کو ضلع وشاکھاپٹنم کے پنورما ہیلس علاقے میں پاکستان سُپر لیگ میچز پر سٹہ لگانے کی اطلاع ہوصول ہوئی جس کے بعد پولیس نے مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے چار افراد کو گرفتار کر لیا۔

پولیس کے مطابق پی ایم پلیم اور ٹاسک فورس پولیس جائے واقع سے چار ملزمین کو گرفتار کیا ہے جبکہ ایک ملزم فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔" گرفتار ملزمان کی شناخت کنچنگی روی کمار (29)، تھیماریڈی دھننجئے (34)، شیواجی (29) اور ویراپنّی رام بابو (43) کے نام کے طور پر کی گئی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details