اردو

urdu

ETV Bharat / state

سڑک حادثے میں دو افراد ہلاک - وجیانگرم'

ایک المناک سڑک حادثے میں دو افراد شدید طور پر جھلس گئے تھے۔

آندھرا پردیش: سڑک حادثے میں دو افراد جھلس کر ہلاک

By

Published : Aug 22, 2019, 4:24 PM IST

Updated : Sep 27, 2019, 9:31 PM IST

حادثہ اتنا خطرناک تھا کہ ایک لاری کا ڈرائیور اور کلینر جھلس کر موقع پر ہی ہلاک ہوگئے۔ یہ حادثہ گذشتہ نیم شب پیش آیا۔

مقامی افراد اور پولیس نے بتایا کہ جمعرات کی صبح ضلع کے گڈی واڑہ دیہات کی 26 ویں قومی شاہراہ پر ٹھہری ہوئی لاری کو وشاکھاپٹنم سے پاروتی پورم کیمیکل کے لوڈ کے ساتھ جانے والی لاری نے ٹکر دے دی جس کے بعد کیمیکل کی لاری میں آگ لگ گئی۔ اس میں موجود مدھیہ پردیش کا ڈرائیور رام چندر یادو (40 برس) اور کلین پرکاش سنگھ (30) جھلس کر ہلاک ہوگئے۔

اس حادثہ کے نتیجہ میں رات میں تقریبا 3 بجے سے 6 بجے کے درمیان شاہراہ پر گاڑیوں کی آمد ورفت میں خلل پڑا۔ مقامی افراد نے اس حادثے کی اطلاع پولیس کو دی جس کے بعد پولیس فوری طورپر وہاں پہنچی اور گاڑیوں کی آمد ورفت کو بحال کیا۔ پولیس نے تفصیلات حاصل کرتے ہوئے لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لیے بھیج دیا اور اس سلسلہ میں ایک معاملہ درج کرلیا۔ یہ حادثہ اتنا خطرناک تھا کہ دونوں لاریوں کو شدید نقصان پہنچا۔

Last Updated : Sep 27, 2019, 9:31 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details